نئی کتاب «روشِ تحلیلِ سیاسی» شائع ہو گئی ہے · ادائیگی بوقتِ ترسیل · پانچ ہزار روپے یا زائد کے آرڈر پر ترسیل مفت

ڈھائی سو سالہ انسان

حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای

یہ کتاب آئمہ معصومین علیہم السلام کی زندگیوں کو ایک ایسے انسان کی زندگی کے طور پر دیکھتی ہے جس نے 11 سے 260 ہجری تک ڈھائی سو سال ایک ہی منزل کی سمت سفر کیا۔ پوری کتاب آڈیو اور ٹائم لائن کے ساتھ اس کی ویب سائٹ پر مفت پڑھیں اور سنیں۔

«ڈھائی سو سالہ انسان» کا سرورق

بصری کتاب

«ڈھائی سو سالہ انسان» کا لوگو«ڈھائی سو سالہ انسان» کا لوگو (ڈارک موڈ)

ڈھائی سو سالہ انسان

کتاب کو ڈھائی سو سالہ ٹائم لائن پر پڑھیں اور سنیں: ہر امام کا دور، اس کی آڈیو کہانی اور منتخب اقتباسات، سب ایک جگہ۔

  • ٹائم لائن
  • آڈیو
  • مطالعہ
  • شیئر
  1. پہلا دور

    11 تا 35 ہجری

    امامت کا پہلا دور خاموشی یا وقت کے حکمرانوں کے ساتھ امام کے تعاون کا دور ہے۔

  2. دوسرا دور

    35 تا 41 ہجری

    یہ دور امام کے اقتدار کا دور ہے۔

  3. تیسرا دور

    41 تا 61 ہجری

    اسلامی حکومت کی تشکیل کے لیے مختصر مدت کی جدوجہد کا دور۔

  4. چوتھا اور آخری دور

    61 تا 260 ہجری

    سابقہ راہ و روش کو طویل مدت کے لیے جاری رکھنے کا دور، جو تقریباً 200 سال تک کامیابیوں اور شکستوں کے کئی مراحل سے گزرا۔

مکتب کی پیشکش

کتاب سے

مقدمہ

ڈھائی سو سالہ انسان · مقدمہ

آئمہ معصومین علیہم السلام کی مظلومیت خود ان کی ظاہری حیات تک محدود نہیں رہی، بلکہ سیکڑوں سال گزر جانے کے باوجود آج بھی ان کی سیرت کے اہم ترین، بلکہ اصلی ترین پہلوؤں کی طرف لوگوں کی عدم توجہ کی وجہ سے ان کی تاریخی مظلومیت کا سلسلہ جاری ہے۔ یقیناً گزشتہ صدیوں میں بے مثال کتابیں اور مقالے لکھے گئے اور ان کے ذریعے ان بزرگ ہستیوں کی زندگیوں سے متعلق روایات مجموعے کی صورت میں آنے والی نسلوں کے لیے بطور یادگار جمع کی گئی ہیں۔

لیکن آئمہ معصومین علیہم السلام کی ڈھائی سو سالہ زندگی میں، "جانکاہ سیاسی جدوجہد" کا جو عنصر ہے، وہ ان کے سوانحِ حیات کے مختلف علمی اور معنوی پہلوؤں سے متعلق بے شمار احادیث اور روایات کے انبار میں گم ہو کر رہ گیا ہے۔ آئمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی کو ہمیں درس حیات اور اسوہ عمل کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ نہ کہ صرف ایک شاندار اور قابل فخر یادگار کے عنوان سے اس کا مطالعہ کریں، اور یہ کام ان بزرگوں کی روش اور طرزِ سیاست پر توجہ دیے بغیر ممکن نہیں۔ مجھے ذاتی طور پر آئمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی کے اس پہلو سے خاص دلچسپی رہی ہے۔ اور مجھے اس حقیقت کا اعتراف میں کوئی جھجک نہیں کہ میرے ذہن میں یہ خیال سن 1971 کی سخت ترین آزمائش اور مشکلات کے ایام میں پیدا ہوا۔ اگرچہ اس سے قبل بھی 'کلمہ توحید' اور 'حکومت الٰہی' کے قیام کے سلسلے میں آئمہ اطہار کا مجاہدانہ کردار اور ان کی قربانیاں اور فداکاریاں میرے پیش نظر تھیں۔

لیکن وہ نکتہ جو اس دور میں اچانک میرے ذہن میں نمودار ہوا، وہ یہ تھا کہ ان بزرگوں کی زندگی مجموعی طور پر ایک مسلسل اور طویل تحریک ہے۔ جو 11 ہجری سے شروع ہو کر ڈھائی سو سال تک بلا ناغہ جاری رہی اور 260 ہجری میں غیبتِ صغریٰ کے آغاز پر ختم ہوئی۔ یہ تمام ہستیاں ایک ہی زنجیر کی کڑیاں اور ایک ہی شخصیت ہیں، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ان سب کا راستہ اور مقصد ایک ہی ہے۔

اقتباسات

منتخب اقتباسات

ہر اقتباس کتاب کی ویب سائٹ پر اسی مقام پر کھلتا ہے، جہاں آپ اسے سن بھی سکتے ہیں اور دوسروں کو بھیج بھی سکتے ہیں۔

  • ان بزرگوں کی زندگی مجموعی طور پر ایک مسلسل اور طویل تحریک ہے۔ جو 11 ہجری سے شروع ہو کر ڈھائی سو سال تک بلا ناغہ جاری رہی اور 260 ہجری میں غیبتِ صغریٰ کے آغاز پر ختم ہوئی۔ یہ تمام ہستیاں ایک ہی زنجیر کی کڑیاں اور ایک ہی شخصیت ہیں، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ان سب کا راستہ اور مقصد ایک ہی ہے۔

    مقدمہ

    سنیں(نئے ٹیب میں کھلے گا)
  • بعثت کا بنیادی مقصد اور ہدف ہی یہ تھا کہ اخلاقی عظمتیں اور انسان کی روحانی فضیلتیں دنیا میں عام ہو جائیں اور انسان اپنے کمال کو پہنچے

    رسول اللہؐ · 13 قبل از ہجرت تا 11 ہجری

    سنیں(نئے ٹیب میں کھلے گا)
  • امیر المومنین علیؑ کے دورِ حکومت میں آپ کا طرزِ زندگی خود ہی ایک قیامت ہے آپ نے تو حکومت کا معنی ہی بدل کر رکھ دیا آپ ایک الٰہی حکومت کا مظہر تھے

    امام علیؑ · 35 تا 40 ہجری

    سنیں(نئے ٹیب میں کھلے گا)
  • حضرت زہرا نے ایسا برتاؤ کیا کہ آپ کی کنیت ام ابیہا اپنے بابا کی ماں پڑ گئی یہ ان کی خدمت، کام، محنت و مشقت اور لازوال جدوجہد کی روشن دلیل ہے ورنہ بغیر کسی وجہ کے تو آپ کو ام ابیہا نہیں کہا گیا

    حضرت فاطمہ زہراءؑ · 7 تا 4 قبل از ہجرت

    سنیں(نئے ٹیب میں کھلے گا)
  • اگر امام حسن علیہ السلام صلح نہ کرتے تو دینِ اسلام کے ان متحرک اقدار میں سے کچھ بھی باقی نہ بچتا

    امام حسنؑ · 41 ہجری

    سنیں(نئے ٹیب میں کھلے گا)
  • ایسے حالات میں امام حسین علیہ السلام نے قیام فرمایا اور اپنے ظاہری دشمن سے بھی جنگ کی اور عام مسلمانوں کو بھی تباہی اور انحراف کی طرف لے جانے والی اندرونی برائیوں، عیاشیوں اور راحت طلبی سے بھی جنگ کی یہ بہت ہی اہم بات ہے

    امام حسینؑ · 60 تا 61 ہجری

    سنیں(نئے ٹیب میں کھلے گا)
  • بعض لوگ اس عظیم امام کو بیمار کے لقب سے یاد کرتے ہیں جبکہ آپ کی بیماری واقعی عاشورہ کے چند دنوں تک محدود تھی آپ کوئی دائمی مریض نہیں تھے

    امام زین العابدینؑ · 61 ہجری

    سنیں(نئے ٹیب میں کھلے گا)
  • امام جعفر صادق ایک مجاہد، ایک عالم، ایک دانشور اور تنظیمی آدمی تھے آپ کے عالم اور دانشور ہونے کے بارے میں آپ سب نے بہت سنا ہے آپ کا وہ مدرسہ جہاں درس دیا کرتے تھے وہ آپ سے پہلے اور بعد کے ائمہ طاہرین کی تاریخ زندگانی میں اپنی مثال آپ تھا

    امام جعفر صادقؑ · 114 تا 148 ہجری

    سنیں(نئے ٹیب میں کھلے گا)
  • اس تحریک کی اہمیت اور مامون کی دوراندیشی کا نتیجہ یہ نکلا کہ امام علی رضا علیہ السلام کو مدینہ سے خراسان آنے کی دعوت اور آپ کو ولی عہدی قبول کرنے پر مجبور کیا گیا اس واقعے کی مثال اپنی نوعیت کے لحاظ سے امامت کی پوری تاریخ میں کہیں نہیں ملتی

    امام علی رضاؑ · 201 ہجری

    سنیں(نئے ٹیب میں کھلے گا)
  • انتظار حرکت کا نام ہے خاموشی کو انتظار نہیں کہتے انتظار اسے نہیں کہتے کہ انسان اس خیال کے ساتھ بیٹھ جائے کہ ہر کام خود بخود ہو جائے گا

    امام مہدیؑ (عج) · 260 تا 329 ہجری

    سنیں(نئے ٹیب میں کھلے گا)