
کوڈ · MK-BK-001
روشِ تحلیلِ سیاسی
حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای کے بیانات کا مجموعہ، سیاسی تجزیے کی مہارتوں اور فنون کے بارے میں
ترسیل: Rs 200 · Rs 5,000 یا زائد کے آرڈر پر مفت
دستیاب · فوری ترسیل
- ادائیگی بوقتِ ترسیل: سامان ملنے پر رقم دیجیے
- سات دن میں واپسی کی سہولت
- تصدیق کے بعد چوبیس گھنٹے میں روانگی
کیش آن ڈیلیوری
ادائیگی سامان ملنے پر
فون پر تصدیق
اگلے دن روانگی
آسان واپسی
7 دن کے اندر
کتاب کی تفصیل
- مصنف
- حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای
- مترجم
- اُستاد مولانا علی جوّاد محمّدی
- ناشر
- مکتبِ خامنہ ای
- سالِ اشاعت
- 2026
- زبان
- اردو
- جلد
- پیپر بیک
- صفحات
- 80
کتاب کے بارے میں
یہ کتاب جو آپ کے ہاتھوں میں ہے، حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای کی فکری بنیادوں پر مبتنی ایسی کاوش ہے جس کا مقصد، ایسی روش کو پیش کرنا ہے جس سے حادثات و واقعات کو انقلابِ اسلامی کے تناظر میں تجزیہ کیا جاسکے۔ سیاسی تجزیے میں "روش (method)" ایک ایسا عنصر ہے جو افراد کو سیاسی تجزیے کے ابتدائی مرحلے (یعنی واقعات کی نسبت سنجیدگی اور تمام زاویوں سے معلومات کی فراہمی) سے لے کر انتہائی مرحلے (یعنی حتمی رائے کی تشکیل اور جمع شدہ معلومات سے نتائج دریافت کرنا) تک مدد دیتا ہے اور ان کے ذہن کو منظم رکھتا ہے۔ البتہ اس کتاب کا مقصد کسی بھی طور سے "روش" کو ایک خشک بحث اور ریاضی فارمولے کے طور پر بیان کرنا نہیں جو مرحلہ وار انداز سے نتیجہ دے گا بلکہ ممکن ہے ان میں تقدیم تاخیر واقع ہو، لیکن کوشش یہ ہے کہ رہبر شہید انقلاب اسلامی اپنے بیانات کے ذیل میں سیاسی تجزیے کی روش شناسی کے طور پر جن بنیادی عناصر کو بیان کرتے رہے ہیں، ان کی جمع آوری کی جائے۔ اس مجموعے کو، ایک کتابِ مشق اور ورک بک، دو بیانات اور دو ضمیموں کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے۔ پہلی فصل میں سیاسی تجزیے کی صلاحیت کے حصول کے لیے ضروری تمہیدات اور مقدّمات کو بیان کیا گیا ہے۔ اس فصل میں درحقیقت ایک سیاسی سرگرم شخص کی بطور کل ذہنی، نفسیاتی اور عملی خصوصیات کو ذکر کیا گیا ہے؛ ایسی خصوصیات جن کے نا ہونے سے شخص کے اندر، واقعی اور جزوی مسائل کو تجزیہ کرنے کی صلاحیت ناپید ہوجاتی ہے۔
دوسرا حصہ، ایجابی و سلبی (اثباتی و انکاری) کے دو عناوین میں آکر تقسیم ہوتا ہے جس میں ایک مضبوط اور دقیق سیاسی تجزیے کے لیے درکار ضروری شرائط کو بیان کیا گیا ہے، انھیں بیان کیا گیا ہے۔
ضمیمے میں بھی رہبر انقلاب اسلامی کے تجزیات میں سے دو نمونوں کا انتخاب کیا گیا ہے؛ ایک "ایران-امریکہ مذاکرات" کے موضوع پر اور دوسرا، "انقلاب اسلامی پر تجزیاتی نگاہ" کے موضوع پر تاکہ قارئین کی مشق ہوجائے اور کتاب میں مذکور روش کے نقاط کو عملی طور پر منطبق کیا جاسکے۔ بعض مقامات پر شرطوں کو حل شدہ مثالوں کی صورت میں، پڑھنے والوں کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ترجمہ: اُستاد مولانا علی جوّاد محمّدی
فہرست
مقدمہ: سیاسی تجزیہ کی ضرورت
درست تجزیہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟ انقلابِ اسلامی کے جوان میں تجزیہ کرنے کی صلاحیت ہونا کیوں ضروری ہے؟ سیاسی توصیف (وضاحت)، تفسیر اور تجزیے کے درمیان کیا فرق ہے؟
گفتار اول: مقدّماتِ سیاسی تجزیہ
رہبر شہید انقلاب اسلامی کی نگاہ میں ایک روشمند (Methodical) سیاسی تجزیے کے اپنے کچھ مقدّمات ہیں۔ تجزیے کے میدان میں اترنے سے پہلے ان مقدّمات کا حصول، ضروری ہے۔
گفتار دوم: سیاسی تجزیہ کی مہارتیں و فنون
الف) اثباتی صفات، ب) انکاری موارد۔ تجزیے کے مرحلے میں ورود کے لیے ان مہارتوں کو ایک ساتھ بروئے کار لائیں۔
ضمائم: ایران امریکہ مذاکرات، انقلابِ اسلامی کا کلّی جائزہ
ضمیموں میں رہبرِ انقلاب اسلامی کے تجزیاتی بیانات میں سے "امریکہ سے مذاکرات" اور "انقلابِ اسلامی کا کلّی جائزہ" کے موضوع پر دو تقاریر کو پیش کیا گیا ہے۔ صحیح تجزیہ ایک مہارت ہے اور مہارت، مشق سے حاصل ہوتی ہے۔
منظم سیاسی تجزیہ کا نمونہ از نظرِ رہبرِ شہید انقلابِ اسلامی
ہر نکتے پر ٹیپ کر کے اس کا خلاصہ اور کتاب میں صفحہ دیکھیے۔
روشمند سیاسی تجزیہ
مقدمات
اگر توحیدی نگاہ سے دیکھا جائے تو جہان بینی اور توحیدی تصوّرات کے بنیادی فہم کے انتخاب میں انسان کو ایک خاص بصیرت حاصل ہوتی ہے۔کتاب کا صفحہ 18
انقلابی کو بصیر ہونا چاہیے، دیکھ سکے، حالات کی پیچیدگیوں کو سمجھے۔کتاب کا صفحہ 19
دینی اور معاشرتی مسائل کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ بالائی سطح سے گزر کر نچلی تہوں تک رسائی حاصل کی جائے۔کتاب کا صفحہ 20
جب جاہ طلبی، حسد، دنیا کی محبّت، نفس پرستی اور شہوتیں ہماری آنکھوں کے آگے آ جائیں، تو ہم (سامنے موجود) حقیقت کو بھی نہیں دیکھ پاتے ہیں۔کتاب کا صفحہ 22
جو چیز ملک کی ترقّی میں مدد کرتی ہے، وہ افکار کی حقیقی آزادی ہے؛ یعنی آزادی کے ساتھ سوچنا، آزادی کی ساتھ بیان کرنا، شور شرابے اور متنازع ہونے سے نا گھبرانا، لوگوں کی تشویق اور تعریف کی طرف توجّہ نا کرنا۔کتاب کا صفحہ 22
اگر جرأت نا ہو، تو فکر کرنے میں بھی خلل واقع ہوگا۔کتاب کا صفحہ 23
جو کوئی بھی انقلاب کے لیے، امام کے لیے، اسلام کے لیے کام کرتا ہے، جیسے ہی دیکھتا ہے کہ اس کی بات، اس کا کام، ان اصولوں سے فاصلے کا باعث بن رہا ہے تو فوراً متوجّہ اور چوکس ہو جاتا ہے۔کتاب کا صفحہ 23
مہارتیں و فنون
اثباتی صفات
واقعیّتوں کو مجموعی طور سے ملا کر دیکھنا اور سمجھنا چاہیے۔کتاب کا صفحہ 28
عزیز طلبہ سے میری توقّع یہ ہے کہ ہمیشہ، آدرش اور امنگوں کی جستجو میں رہیں؛ خواہ نتائج، آپ کی توقّعات کے مطابق ہوں یا نا ہوں؛ زمینی حقائق کی وجہ سے آدرشوں اور امنگوں سے دستبردار نا ہوئیے۔کتاب کا صفحہ 29
یقیناً وظیفہ محور ہونے کا معنی یہی ہے کہ انسان، مطلوبہ نتیجے تک پہنچنے کے لیے، اپنے وظیفے اور ذمّہ داری پر عمل کرے۔کتاب کا صفحہ 29
وقت شناس ہونا ضروری ہے، تقاضوں کو سمجھنا ضروری ہے۔کتاب کا صفحہ 30
کمزوریوں اور منفی نقاط کو طاقت اور مثبت نقاط کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔کتاب کا صفحہ 31
راستے میں نظر ہمیشہ، سنگِ میل (جو کہ درست راستے کا معیار ہے) پر ہونی چاہیے۔کتاب کا صفحہ 32
کسی بھی عمومی تحریک اور جنبش میں ایک لازمی امر یہ ہے کہ اس تحریک اور جنبش کے بنیادی ترین اصولوں اور افکار کی بِنا پر "لفظ سازی" (Terminology Creation) بھی کی جائے۔کتاب کا صفحہ 33
بنیادی اصولوں سے جو دشمنیاں ہورہی ہیں، انسان کبھی کبھار اس سے غافل ہوجاتا ہے اور اسے جُزوی مسائل پر حمل کرنے لگتا ہے۔کتاب کا صفحہ 33
بنیادی مسائل کی تشخیص دینی چاہیے اور فروعی مسائل کو اصلی اور بنیادی نہیں کرنا چاہیے۔کتاب کا صفحہ 34
استماع کرنا چاہیے؛ سننا چاہیے، پھر جو بہتر ہو، انسان قبول کرے؛ ہر چند کہ وہ بہتر بات کسی ایسے شخص کی زبان سے نکلے، جسے انسان پسند نا کرتا ہو، ہم خیال نا ہو۔کتاب کا صفحہ 35
میں اپنوں سے اصرار کرتا ہوں کہ اپنے ذہن کو قدرِ وسیع کریں اور فکر کو بروئے کار لائیں؛ پہچانیں کہ آج دشمن کون ہے، کیا چاہتا ہے اور کیا کررہا ہے، اس کی چال کیا ہے؛ عقلمندی، یہ ہے۔کتاب کا صفحہ 36
انکاری موارد
ہر بات کا اقرار یا انکار، صرف سن کر نہیں ہوتا، سوچنا بھی چاہیے۔کتاب کا صفحہ 38
ایک غلطی، حقیقت کا وہم ہے (یعنی) جو چیزیں حقیقت نہیں رکھتی، انسان اسے حقیقت تصوّر کرے۔کتاب کا صفحہ 39
بعض لوگ ہٹ دھرم ہوتے ہیں اور جس بھی قدر حقائق ان کے سامنے پیش ہوں، وہ اپنی ہٹ دھرمی سے پیچھے نہیں ہٹتے۔ ایسا رویہ، انسان کو حقیقت سے دور کردیتا ہے۔کتاب کا صفحہ 39
اگر تجزیے کی استعداد نا ہو تو انسان، غیروں کے فریبکارانہ تجزیے کے دھوکے میں آجاتا ہے۔کتاب کا صفحہ 40
بصیرت کی یہی مقدار ہونا کافی ہے کہ انسان، دوستیاں، دشمنیاں، ہوائے نفس اور قبل از وقت فیصلوں جیسے طرح طرح کے جالوں میں نا پھنسے۔کتاب کا صفحہ 40
آسان پسندی (فکری آسانیت) بھی آسان گیری (عملی آسانیت) اور سہل انگاری کی مانند ہے؛ یہ بھی ایک رکاوٹ ہے۔کتاب کا صفحہ 41
چیلنجز سے بھاگنا بھی ہماری ایک اندرونی کمزوری ہے۔کتاب کا صفحہ 42
شک، ایک نہایت ہی خطرناک اور بُری صفت ہے۔کتاب کا صفحہ 42
غصّے میں فیصلہ کرنا، نقصاندہ ہے؛ غصّے میں بات کرنا، نقصاندہ ہے؛ غصّے میں کوئی قدم اٹھانا، نقصاندہ ہے۔کتاب کا صفحہ 42
شناختِ راہِ حق
کتاب کے چند صفحات
5 میں سے 1
10 میں سے 1
صفحہ بڑا دیکھنے کے لیے اس پر ٹیپ یا کلک کریں
مقدمہ: سیاسی تجزیہ کی ضرورت · ص 14–15
روشمند سیاسی تجزیہ، معاشرے کی آگہی، بصیرت اور اُفقِ دید میں کافی حد تک مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس سے ایک فرد، معاشرے کے اندر سیاسی حوادث کی درست اور منطقی شناخت حاصل کرکے، فتنے کی غبار آلود فضا اور حق و باطل کے باہم مخلوط ہوجانے کے ماحول میں خود کو حیرانی و سرگردانی سے بچا سکتا ہے اور حسّاس مواقع پر جہاں تاریخی اور شرعی وظیفہ انجام دینا ہوتا ہے، اس بات پر قادر ہوسکتا ہے کہ سیاسی تجزیے کے فن و مہارت کی مدد سے درست، ٹھیک اور منطقی فیصلے تک پہنچ سکے۔ اس کتاب میں "روشمند سیاسی تجزیے کے فن" کو حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کے منظومۂ فکری و عملی کے تحت پیش کیا گیا ہے۔
سیاسی حوادث کے تجزیے کا مذکورہ طریقۂ کار، حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کے فرامین سے اخذ کیا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ عملی اور پریکٹیکل انداز میں اسے پیش کیا جائے تاکہ قارئین کے اندر یہ مہارت منتقل ہوسکے اور "سیاسی تجزیے کی صلاحیت" کے دو بنیادی پہلو روشن ہوسکیں۔ پہلے مرحلے میں سیاسی تجزیے کے مقدمے کے طور پر چند ذہنی مسائل کو پیش کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں سیاسی تجزیہ کے معاملے میں مہارت کے طور پر سیاسی تجزیے کے فنون (Techniques) کی جانب توجہ دی گئی ہے۔ ان میں سے کسی ایک کی نسبت بھی بے توجہی، کسی نہ کسی انداز سے واقعات کو سمجھنے اور ان کا تجزیہ کرنے میں غلطی اور آخرکار درست یا غلط کی قضاوت کرنے، فیصلہ لینے اور آگے بڑھنے میں کجی اور انحراف کا سبب بنے گا۔
کتاب میں نشان زد اقتباسات
یہ حصّہ سیاسی مسائل کے تجزیے کی روش کو سیکھنے کے لیے ایک مشق کی مانند ہے۔ اس حصّے کو مطالعہ کرکے گزشتہ فصلوں میں بیان کردہ روشوں کو تطبیقی (Applicable) انداز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اور محترم قاری، متن کے اندر "یادداشت" کے عنوان سے جو حصّہ قرار دیا گیا ہے، اس میں متن کے روشی نکات کو نکال سکتا ہے۔
اہلِ مطبوعات اور پرنٹ میڈیا سے جو توقّع کی جاتی ہے، افسوس کے ساتھ اتنی انقلاب سے وابستگی نہیں ہے، افسوس کے ساتھ بعض تحریروں میں ان کے رویّے وہی ہوتے ہیں جو انقلاب کے دشمن، ایرانی عوام کے دشمن اور دنیا میں یا بطورِ مثال امریکہ میں موجود استکباری عناصر کے رویّے ہوتے ہیں! یہ بھی قابلِ افسوس ہے۔
حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای · دشمن کی چالوں کو سمجھنا · صفحہ 45
تمام بنیادی موقف، بخوبی بیان ہوئے ہیں۔ وہ تمام باتیں جو بیان ہونی چاہیے تھیں، بیان ہوئی ہیں؛ میں نے پوری توجّہ سے سنا ہے۔ امریکہ سے مذاکرات کے بارے میں جو کچھ کہنا لازمی تھا، کہا گیا ہے؛ امریکہ سے تعلّقات کے بارے میں جو کہنا لازمی تھا، کہا گیا ہے؛ جو کچھ اسرائیل کے بارے میں، فلسطینی مجاہدین کے بارے میں اور بعض اندرونی مسائل کے بارے میں کہنا لازمی تھا، کہا گیا ہے اور بہت اچھا تھا۔ میں نے ان کے لیے بھی، وزیر خارجہ کے لیے بھی اور بعض دیگر عہدے داروں کے لیے بھی جنہوں نے ان مسائل پر اچھا موقف اپنایا ہے، دعا کی۔ اگرچہ ممکن ہے بعض چیزوں کا تعلّق سلیقے اور انداز سے ہو؛ اس سے ہمیں سروکار نہیں۔ جو کچھ بنیادی اور اہم تھا، وہ تعلّقات، مذاکرات اور غاصب صیہونی ریاست کے حوالے سے تھا، جسے بہت اچھے سے بیان کیا گیا اور عمدہ مطالب تھے۔
حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای · معیار پر توجّہ رکھنا · صفحہ 46
میں سب سے پہلے آپ برادران و خواہران کے لیے بیان کرنا چاہتا ہوں کہ دنیا میں ہمارے دشمنوں جن میں سرفہرست امریکہ ہے، کے اس ہنگامہ ساز پروپگنڈے کے پس پردہ کیا عزائم ہیں۔ یہ جو مسلسل کہتے ہیں کہ ایران، امریکہ کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے؛ ایران، امریکہ کے ساتھ آہستہ آہستہ تعلّقات قائم کرنا چاہتا ہے، ان باتوں سے ان کا مقصد کیا ہے؟ وہ کیا چاہتے ہیں؟ ہمارے مخالفین کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ جو چیز مسلّم ہے، جمہوریٔ اسلامی اور ایرانی ملّت کی بھلائی تو نہیں چاہتے؛ یہ تو واضح ہے۔ اب تک انقلاب کو گزرے ہوئے ان انیس 19 برسوں کے دوران، کیا امریکی حکومت، کیا امریکی مطبوعات، کیا امریکی میڈیا، ٹیلیویژن اور ریڈیو، ایرانی عوام کو جس حد تک نقصان پہنچا سکتے تھے، نقصان پہنچایا ہے، پیچھے سے خنجر گھونپا ہے، توہین کی ہے، خیانت کی ہے اور جھوٹ گھڑا ہے۔ ہماری آٹھ سالہ جنگ میں، معاشی اور اقتصادی مسائل میں، کسی ایک موقعے پر بھی انھوں نے ہمارے مفاد میں کام نہیں کیا؛ اس مرتبہ بھی ایسا ہی ہے۔
حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای · مسائل کی سطحی نگاہی سے پرہیز کرنا · صفحہ 47
یہ بات جو میں عرض کر رہا ہوں، یہ وہ بات ہے جسے امریکہ کے سیاسی ماہرین، کہنے سے ہچکچاتے نہیں ہیں۔ امریکی جریدوں میں اسی مضمون کے ساتھ سیاسی مقالے چھپتے ہیں۔ ابھی ایک مہینہ پہلے میں نے دیکھا تھا کہ ایک امریکی نشریے میں وہاں کے ایک مشہور سیاسی رائٹر نے دنیا کو خطاب کرکے کہا کہ "اس میں کیا ہرج ہے کہ ایک عالمی واحد سلطنت کے اوپر امریکہ، حاکم ہو؟!"
حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای · دشمن کی چالوں کو سمجھنا · صفحہ 49
جمہوریٔ اسلامی اور ایرانی عوام کا اقدام، دنیا کے ہر کونے میں اسلامی احساسات کے ابھرنے کا باعث بنا ہے؛ ایشیا میں، افریقہ میں یہاں تک کہ یورپ میں بھی؛ اسلام کے نام پر مسلمان (جمع ہوں اور) اپنے اسلامی احساسات کی بنیاد پر کسی انداز سے جدّوجہد کو شروع کریں۔
حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای · مجموعی نگاہ رکھنا · صفحہ 50
موجودہ صورتحال (یعنی امریکہ سے ہمارے تعلّقات نا ہونا) سب سے پہلے تو یہ بیان کرتی ہے کہ یہ صورتحال، امریکی استکبار کی ماہیت اور رویے کا نتیجہ ہے؛ در حقیقت، ایرانی عوام کی مظلومیت کا نتیجہ ہے۔ دوسری بات یہ کہ امریکہ سے مذاکرات میں ایرانی عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ تیسری بات یہ کہ امریکہ سے مذاکرات اور تعلّقات، ایرانی عوام کے لیے نقصاندہ ہے۔
حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای · مجموعی نگاہ رکھنا · صفحہ 54
البتہ پہلا عنوان یعنی تعلّقات کا ٹوٹنا، امریکی رویّوں کی وجہ سے ہے۔ میرے عزیزو! امریکہ (ایرانی ہجری شمسی سال کے مطابق) 1320 اور اس کے بعد (تقریبا 1321 اور 1322) سے ہمارے ملک میں گھسا ہے؛ تدریجی طور سے آکر ہمارے اندر اثر و رسوخ پیدا کیا اور آہستہ آہستہ برطانیہ کی جگہ لے لی۔ امریکہ نے ان لگ بھگ ستائیس اٹھائیس برسوں میں مضبوط قبضے کے دوران، وہ تمام توہین، ظلم اور برائی جو ایک سامراجی حکومت کسی مظلوم ملّت کے ساتھ کرسکتی تھی، انھوں نے کی؛ طبیعی وسائل کو غارت کیا، پہلوی کی استبدادی رجیم کو مضبوط کیا، ہمارے عہدے داروں کو ذلیل کیا، لوگوں کو ذلیل کیا، کیپیٹلائزیشن کا بل لائے، عوامی حکومت کو سرنگوں کیا اور بہت سے دیگر مظالم کہ اگر حقیقت میں کوئی انقلاب سے قبل کے ان ستائیس اٹھائیس برسوں میں امریکی جنایتوں کو تحریر کرے تو ایک ضخیم کتاب بن جائے گی۔
حضرت شہید آیت اللّٰہ العظمیٰ امام سیّد علی حسینی خامنہ ای · دینی اور تاریخی معلومات حاصل کرنا · صفحہ 55
امیر المومنین (ع) کی حکومت کے تقریباً پانچ سالہ دور کے حوالے سے بطورِ خلاصہ جو نتیجہ میں اخذ کر سکا ہوں، وہ یہ ہے کہ لوگوں کا «سیاسی تجزیہ» کمزور تھا۔
اپنا حلقۂ مطالعہ بنائیے
دوستوں، گھر والوں یا ساتھی طلبہ کے ساتھ مل کر یہ کتاب پڑھنے کے لیے حلقہ بنائیے۔ حلقے کے لیے نسخے منگوانے ہوں تو یہ فارم بھیجیے؛ ہم خصوصی رعایت کے ساتھ آپ سے رابطہ کریں گے۔

روشِ تحلیلِ سیاسی
Rs 1,000